طالبان کے حملے میں 40 اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی


طالبان کے حملے میں 40 اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی

افغان طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 40اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں افغان طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے کم از کم 40 اہلکار ہلاک ہوئے لیکن دو دن گزرنے کے باوجود افغان حکام نے ایک بھی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کی جانب سے ہلمند کے ضلع سنگین میں جمعے کے روز سیکیورٹی فورسز پر بڑا حملہ کیا گیا لیکن افغان حکام ابھی تک اس حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کر رہے۔

ضلع سنگین سے تعلق رکھنے والے افغان رکن پارلیمنٹ اور دفاعی کمیٹی کے رکن محمد ہاشم الوکزئی کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شپ طالبان کی جانب سے کئے گئے حملوں میں 65 اہلکار ہلاک ہوئے جن میں سے 48 افغان نیشنل آرمی اور 10 حکومتی اتحاد میں شامل ملیشیا جنگجو ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 7 پولیس افسران بھی شامل ہیں جب کہ ان حملوں میں 43 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت اس حملے کو خفیہ رکھنا چاہ رہی ہے لیکن میں وہاں کے مقامی افراد اور حکام سے مسلسل رابطے میں ہوں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری