وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد طلب


وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد طلب

قومی احتساب بیورو نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس سے متعلق ریکارڈ سمیت اسلام آباد طلب کر کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سید مراد علی شاہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 سے کراچی سے اسلام آباد پہنچے اور کچھ دیر بعد نیب کی کمائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم ( سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوں گے۔

نیب کی سی آئی ٹی نے انہیں 26 اپریل کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے درخواست کی تھی کہ انہیں ایک روز قبل پیش ہونے کی اجازت دی جائے جسے بعدازاں منظور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پیش ہوں گے جہاں ان سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 20 مارچ کو نیب کی کمائنڈ انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری