سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقوں میں پانچ برطانوی کمانڈوز زخمی


سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقوں میں پانچ برطانوی کمانڈوز زخمی

یورپی نیوز ایجنسی نے سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقوں میں پانچ برطانوی کمانڈوز زخمی ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی فوج کے خصوصی دستے سعودی عرب اور یمن کی سرحد پرتعیینات کئے گئے ہیں۔
اخبار کا دعویٰ ہے کہ برطانوی کمانڈوز کی تعییناتی کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کی مدد کے لئے بھیجے گئے برطانوی کمانڈوز یمن کے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے میں تعیینات ہیں۔
اخبار کے مطابق یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 برطانوی فوجی شدید زخمی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم ملک یمن پر مسلط کی گئی جنگ میں آل سعود کو امریکا اور اسرائیل سمیت متعدد یورپی ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری