حماس کے وفد کی سیدحسن نصراللہ سے ملاقات، تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال


حماس کے وفد کی سیدحسن نصراللہ سے ملاقات، تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

فلسطینی تنظیم حماس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایاہے کہ  فلسطینی تنظیم حماس کے ایک اعلیٰ سطحی  وفد نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق حماس تحریک کے سیاسی دفتر کے نائب چیئرمین صالح العاروی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سید حسن نصراللہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

 ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ طرفین نے اس ملاقات میں باہمی اتحاد اور تعاون کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری