مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید دوکشمیری شہید


مقبوضہ کشمیری میں بھارتی فوج کی جارحیت بدستور جاری، ہندی فورسزکی فائرنگ سے مزید دوکشمیری شہید ہوگئے

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالےسے بتایاہے کہ مقبوضہ کشمیرکے ضلع بڈگام میں بھارتی فورسزکی جانب سے آپریشن کے دوران ایک بارپھرفائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دوکشمیری شہید ہوگئے۔

واضح رہے ک مقبوضہ کشمیر میں دودن میں شہادتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسزنے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی تھی، جس کے نیتجے میں 3 کشمیری شہید جب کہ ضلع کلگام میں فائرنگ سے 2 کشمیری زخمی ہوگئے تھے۔

کشمیری مسلمانوں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم پر عالم اسلام سمیت پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

کشمیریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کے لئے جد وجہد کی جارہی ہے اسی طرح کشمیریوں کے حقوق کے لئے بھی عالم سطح پر آواز اٹھائی جائے۔