گلگت بلتستان جیساخوبصورت سیاحتی علاقہ دنیا میں کہیں نہیں، عمران خان+تصاویر

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کی سیر کر چکا ہوں، پاکستان کے شمالی علاقوں جیسے خوبصورت سیاحتی مقامات کہیں نہیں دیکھے۔

گلگت بلتستان جیساخوبصورت سیاحتی علاقہ دنیا میں کہیں نہیں، عمران خان+تصاویر

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں پاکستان ٹورازم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شاید ہی کسی ملک میں پاکستان جیسی ساحلی سیاحت ہو، پاکستان کے جیسے ساحل کسی ملک میں نہیں ہیں۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت سے ملک میں ناصرف زرمبادلہ آئے گا بلکہ لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 15 سال کی عمر میں ناردرن ایریاز گیا تھا وہاں کے تمام ہوٹل بک تھے، امریکا اور یورپ سے پاکستانی ناردرن ایریاز سیاحت کے لیے آتے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 100 نتھیا گلی ہیں لیکن کسی کو اندازہ ہی نہیں۔


انہوں نے کہا کہ سیاحت کے لیے ویزہ پالیسی آسان کیں، سیاحت سے ملک میں زرمبادلہ آئے گا اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام سڑک بنانا، رکاوٹیں دور کرنا اور تحفظ دینا ہے، باقی کام نجی شعبے کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ سیاحت کی وجہ سے ہی گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں غربت کم ہوئی۔


تقریب میں موجود وزیراعظم کے مشیر برائے اوور سی پاکستانیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زلفی بخاری نے ایسے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جیسے فرانس کی سیاحت کا پروگرام ہو۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری