12 سے 21 اپریل تک بیساکھی میلے کا انعقاد


12 سے 21 اپریل تک بیساکھی میلے کا انعقاد

پاکستان میں 12 سے 21 اپریل تک بیساکھی میلے کا انعقاد ہوگا، مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے ویزے جاری کیے گئے۔

ڈاکٹر فیصل کے مطابق مذہبی ہم آہنگی اور دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کے لیے حکومت نے ویزے جاری کرنے کا اہتمام کیا۔

ویزہ حاصل کرنے والے سکھ یاتری پاکستان میں سکھ پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب، کرتارپور کا دورہ کریں گے۔

نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے بیساکھی تہوار کے موقع پر سکھ برادری کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

یاد رہے کہ سکھ مذہب کے مطابق بیساکھی کا تہورا نئے سال کا آغاز ہوتا ہے، اس ضمن میں بابا گرناناک پر تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر میں بسنے والے سکھ شرکت کرتے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے اور انہیں خصوصی بسوں کے ذریعے منزل تک پہنچایا جاتا ہے۔ حکومت نے گزشتہ برس 1500 سے زائد مرد و خواتین سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے تھے۔

واضح رہےکہ تین روزہ بیساکھی میلے میں بھارت کےعلاوہ امریکہ،برطانیہ،آسٹریلیا اورسوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتریوں نے بھی شرکت کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری