غیرقانونی طورپر ایران میں داخل ہونے والے 47 پاکستانی تفتان حکام کے حوالے


غیرقانونی طورپر ایران میں داخل ہونے والے 47 پاکستانی تفتان حکام کے حوالے

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی محافظین نے غیرقانونی طورپر ایران میں داخل ہونے والے 47 پاکستانی شہریوں کوتفتان حکام کے حوالے کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فورسز نے47پاکستانی کو تفتان لیویز کے حوالے کردیا جو غیرقانونی طریقے سے ایران کے راستے روزگار کیلئے یورپ جانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ سالانہ ہزاروں پاکستانی ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہوئے ایران یا ترکی میں پکڑے جاتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق اس وقت ترکی میں 50 ہزار پاکستانی قید ہیں جنہیں ترک حکومت نے بہت جلدملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے لیکر غیرقانونی طور پر ایران کے راستے یورپ پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں جن میں سے اکثر شدید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری