یورپ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوا ہے: ایرانی وزیرخارجہ


یورپ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوا ہے: ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یورپ اپنے وعدوں اور معاہدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوا ہے اور اب ایران ان کا مزید انتظار نہیں کرےگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد یورپی ممالک نے بہت سے وعدے اور معاہدے کئے لیکن وہ  اپنے وعدوں اور معاہدوں پرعمل کرنے میں ناکام  ہو گئے ہیں، انھیں یہ تصور نہیں کرنا چاہیے کہ اب ایران ان کا مزید انتظار کرےگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ہمیں تجارتی اور اقتصادی امور کے سلسلے میں ہمسایہ ممالک پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری