کراچی میں شدید طوفان سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی


کراچی میں شدید طوفان سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی

کراچی میں تیز ہواؤں اور گردوغبار کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے اورشہر میں متعدد مقامات پر درخت اور بجلی کے کمبے اُکھڑ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ریسکیو حکام کے مطابق حاجی ابراہیم گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے 5 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، اس کے علاوہ مزار قائد کے قریب پیپلز چورنگی پر درخت گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ 36 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک گزشتہ رات دم توڑ گیا۔

علاوہ ازیں لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں مدرسے کی چھت گرگئی جبکہ سرجانی ٹاؤن میں مکان اور دو اسکولوں کو نقصان پہنچا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری