ایرانی وزیرخارجہ دمشق پہنچ گئے


ایرانی وزیرخارجہ دمشق پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دمشق پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اس دورے میں شام کے اعلی حکام من جملہ شام کے صدر بشار اسد، پارلیمنٹ کے اسپیکر حموده صباغ اور وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی صورتحال بالخصوص خطے میں قیام امن پر بات چیت کریں گے۔

محمد جواد ظریف ملاقات کے بعد شامی حکام کے ساتھ  ترکی کا دورہ بھی کریں گے.

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ  کا دورہ شام آستانہ اجلاس سے 10 روز قبل انجام پا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری