پچاس غیر ملکی حافظان وقاریان قرآن کی مشہد آمد، روضہ امام علی رضا (ع) پرحاضری


پچاس غیر ملکی حافظان وقاریان قرآن کی مشہد آمد، روضہ امام علی رضا (ع) پرحاضری

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سے قاریان قرآن کریم کا ایک گروہ مشہد پہنچ کرحرم امام علی رضا علیہ السلام پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے پچاس قراء نے حرم امام رضا میں حاضرہوکر دعائیں مانگیں۔

 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے قراء اور حفاظ نےحرم مطہرکے مختلف ثقافتی اور مذہبی پروگراموں میں شرکت کے علاوہ مرکزی میوزیم خاص کرقرآن کریم میوزم کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں قرآن کریم سے متعلق چھتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا گیاجن میں دنیا بھر کے دسیوں ممالک سے قُراء اور حفاظ کرام نے شرکت کی ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری