بلوچستان دہشتگردی میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں، شاہ محمود


بلوچستان دہشتگردی میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں۔


تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بس سے اتار کر 14 معصوم نہتے شہریوں کو قتل کیے جانے کے واقعے پر وہ اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے عزائم ناکام بنانے پر بلوچستان کے عوام کے شکرگزار ہیں، بھارتی عزائم کو سمجھنا ہے اور اس کے لیے تیار رہنا ہو گا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کےخلاف تمام اختلافات بھلا کر متحد ہیں، بھارت مسائل حل کرنے کے بجائے بہانے بنا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی آنے والی بھارتی حکومت سے امید ہے کہ دانشمندانہ فیصلہ کرے، پاکستان کی کوشش ہے کہ کشیدہ صورت حال کو بہتر کیا جائے۔
واضح رہے کہ دہشت گردی کے تازہ واقعے میں اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے بس کے مسافروں کو اتار کر ان پر فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری