سعودی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا امکان


سعودی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا امکان

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ سعودی جیلوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی کا عمل جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سفیر کا کہنا تھا کہ قوم کی اس حوالے سے رمضان کے مہینے میں ’خوشخبری‘ سننے کو مل سکتی ہے جس کا آغاز مئی کے پہلے ہفتے سے ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد کے خیر مقدم کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے ان سے سعودی عرب میں موجود پاکستانی مزدوروں کو درپیش مشکلات کی طرف توجہ دینے اور ’ان پر اپنے عوام کی طرح نظر ڈالنے‘ کی خصوصی درخواست کی تھی۔
عمران خان نے محمد بن سلمان سے کہا تھا کہ 3 ہزار پاکستانی معمولی جرائم کے باعث سعودی جیلوں میں قید ہیں، وہ غریب ہیں اور ان کے بچے اور اہل خانہ یہاں پاکستان میں انتہائی پریشان ہیں، میری سعودی عرب سے خصوصی درخواست ہے کہ وہ ان مقید پاکستانیوں کو اپنے لوگوں کی طرح سمجھیں کیونکہ ہم سعودیوں کو اپنا سمجھتے ہیں اور اسی طرح آپ بھی انہیں اپنا سمجھیں۔
جس کے جواب میں سعودی ولی عہد نے وزیراعظم پاکستان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید پاکستانیوں اور مزدوروں کے معاملے کا جائزہ لینے کا یقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری