ناقص اشیاء خورونوش تیار کرنیوالی 6 فیکٹریاں اور2 گودام سیل


ناقص اشیاء خورونوش تیار کرنیوالی 6 فیکٹریاں اور2 گودام سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اشیاء خورونوش تیار کرنے والی 6 فیکٹریاں اور2 گودام سیل کر دیئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اشیاء خورونوش تیار کرنے والی 6 فیکٹریاں اور2 گودام سیل کردیا ہے؛ 17 ہزار 765 کلوگھی، 6 ہزار 860 کلو سرخ مرچ پاؤڈر، 480 کلو ثابت مرچ ،17 ہزار 728 پیکٹ گٹکا، 16 ہزار800 کلو فرائڈ پیاز، جانوروں کی باقیات سے نکلا 5 ہزار 442 کلو تیل برآمدکر کے ضبط کر لیا گیا ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے روات انڈسٹریل ایریا گنج منڈی، سیٹیلائٹ ٹاون اور کمرشل مارکیٹ کے علاقوں میں ناقص اشیاء خورونوش تیار کرنے والی 6 فیکٹریاں اور 2 گودام سیل کئے۔

 گھی اور آئل کی تیاری میں ممنوعہ اشیاء کے استعمال پر روات آئل اینڈ گھی فیکٹری سیل کر کے 17765 کلو گھی کا سٹاک سیل جبکہ1750 لیڑ ناقص آئل بائیو ڈیزل کمپنی کے حوالے کر دیا گیا۔

ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے پر راجہ شاہد اینڈ کو اور چوہدری شعیب اینڈ کو کو سیل کیا گیا۔

مزید برآں گلے سڑے پیازوں کو فرائی کر کے سپلائی کرنے پر ذوق کلاسک پروڈکشن یونٹ سربمہر کر دیا گیا۔

گٹکا کی موجودگی پر مجید اینڈ سن گودام اور احمد علی ٹریڈر سیل کرکے17728 پیکٹ گٹکا برآمد کر لیے گئے۔

آئل سپلائی ریکارڈ نہ ہونے پر شیخ پولڑی پروٹین پروسیسنگ کی پروڈکشن بند کر کے 6 ٹن مضر صحت تیل برآمد کر لیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری