افغان حکام نےطالبان سے قطر میں آج ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیئے


افغان حکام نےطالبان سے قطر میں آج ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیئے

امریکا، افغان حکومت اورطالبان کے درمیان دوحا مذاکرات آخری لمحات پر منسوخ کردیئے گئے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان میڈیا کا صدارتی حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ قطری حکومت نے افغان نمائندوں کی فہرست کو مسترد کر کے نئی فہرست بھیجی ہے جس میں افغانستان کے تمام شعبوں کی نمائندگی نہ ہونے پر افغان حکومت نے فہرست مسترد کردی۔

افغان حکام کے مطابق قطری حکومت کا اقدام قابل قبول نہیں، قطر 250افغان نمائندوں کو آنے کی اجازت دے۔

افغان صدارتی حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے مطالبات تسلیم نہ کرنے تک دوحا مذاکرات منسوخ کیے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان طالبان اور افغان حکام پہلی بار ایک میز پر بیٹھنے جارہے تھے مگر افغانستان حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کرنے والے وفد کی فہرست میں 250افراد شامل کیے تھے۔

طالبان نے قطر میں مذاکرات کے لیے افغان حکومت کی طرف سے ملنے والی طویل فہرست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کانفرنس ہے شادی کا ولیمہ نہیں ہورہا اور وفد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ مذاکرات انیس سے اکیس اپریل تک قطر میں کیے جانے تھے جن میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق امور پر بات کی جانی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری