وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں بلوچستان سمیت ملک کے سیکورٹی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد 14 لوگوں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری