وزیراعظم 2 روزہ دورے پر کل ایران جائیں گے


وزیراعظم 2 روزہ دورے پر کل ایران جائیں گے

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر کل ایران جائیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ترجمان دفترخارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم ایران کے صدر اور دیگراعلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی امام خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرسے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی،ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال، امن و امان اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، مسئلہ کشمیر، افغانستان مین امن و امان پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا جائے گاجبکہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،وزیربحری امور علی زیدی اور زلفی بخاری بھی ہمراہ ہونگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری