حکومت اچھے برے اور چھوٹے بڑے دہشت گرد کی اصطلاح ترک کرے، حامدموسوی


حکومت اچھے برے اور چھوٹے بڑے دہشت گرد کی اصطلاح ترک کرے، حامدموسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ اگرحکمرانوں کوقوم وملک کی سلامتی عزیرہے تو گڈبیڈ،چھوٹے بڑے دہشت گردکی اصطلاح ترک کریں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ہمارے اس دیرینہ موقف کوآج سب دوہرا رہے ہیں کہ دہشت گردکاکوئی ملک، مکتب نہیں وہ فقط دہشتگردہے جسے اسی تناظرمیں دیکھااورنمٹا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزبلوچستان میں نیوی اہلکاروں سمیت 14 بیگناہ شہریوں کوبسوں سے اتارکر شاخت کے بعد گولیوں سے بھون دیاگیا،حکمرانوں سے ہماراسوال ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کہاں ہے؟

انہوں نے کہاشب برات قبولیت دعا کا وسیلہ ہے۔عدل و انصاف کے فقدان نے مسلمانوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری