حلب میں دہشت گردوں کے ممنوعہ ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ


حلب میں دہشت گردوں کے ممنوعہ ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ

شام کے شہرحلب میں دہشت گردوں کے ممنوعہ ہتھیاروں سے بھرے گودام میں دھماکہ ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حلب شہرکے علاقے ریف میں کیمیائی ہتھیاروں سے بھرے ایک گودام میں دھماکہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق۔ دھماکہ دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ یا التحریر الشام کے گودام میں ہوا ہے جس کے نتیجے  میں کم ازکم 6 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دہشت گردوں سے متعلق اسلحہ کے کئی گوداموں میں اس قسم کے دھماکے ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ سال 2018 میں شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقہ میں اسلحہ کے گودام میں دھماکے سے 39 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری