صنعا پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری کے جواب میں یمنی ڈرون کی کارروائی


صنعا پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری کے جواب میں یمنی ڈرون کی کارروائی

یمنی سرکاری فوج کے ڈرون طیاروں نے سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملوں کی جوابی کاررورائی کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ٹی وی چینل «الاخباریه» نے خبر دی ہے کہ آل سعود کے اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمنی صدارتی محل کے مضافات میں بمباری کی ہے۔

سعودی اتحاد کے مطابق فضائی حملوں کا مقصد یمنی ڈرون طیارون کو نقصان پہنچانا تھا تاہم یمنی سرکاری فوج نے فضائی حملوں کا فوری جواب دیتے ہوئے سعودی فضائی حدود میں اپنے ڈرون طیارے بھیج کرآل سعود کے ہوش اڑا دیے۔

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان «ترکی المالکی» نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا صنعا میں یمنی فوج کے ڈرون طیاروں کے گودام پر فضائی حملہ کیا گیا۔

دوسری طرف یمنی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے رہائشی مکانات پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جنگ و جارحیت کا نتیجہ صرف جانی نقصان تک محدود نہیں ہے بلکہ تیس لاکھ افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں اور یمن کی دو کروڑ چالیس لاکھ کی آبادی میں سے تقریبا دو کروڑ بیس لاکھ لوگوں کو انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ تیس لاکھ بچوں کو صحیح غذا تک میسر نہیں ہے جس کی بنا پر چار لاکھ بچوں کو قحط و بھوک مری کی بنا پر موت کا خطرہ لاحق ہے اور یمن کی اسّی فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری