پاکستان کے تعاون سے افغانستان میں جناح اسپتال کا افتتاح کیا گیا


پاکستان کے تعاون سے افغانستان میں جناح اسپتال کا افتتاح کیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کےتعاون سے200بستروں کے اسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے تعاون سے افغانستان میں اسپتال کا افتتاح کیا گیا،افتتاحی تقریب میں وزیرپارلیمانی امورعلی محمد خان،افغان نائب صدر و دیگرنے شرکت کی۔

وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہناہے کہ جناح اسپتال افغانستان کے صحت کے شعبہ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ترجمان کا کہناہے کہ جناح اسپتال کو 24 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے جناح اسپتال کو باضابطہ طور پر افغان حکومت کے سپرد کردیاگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان وزیر صحت کی طرف سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے لوگر میں 100 بستروں کااسپتال بھی زیر تعمیر ہے۔

نائب امین اللہ اسپتال پر 19 ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تعاون سے جلال آباد میں نشتر کڈنی سنٹر بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری