لعل شہباز قلندر کا عرس، زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری


لعل شہباز قلندر کا عرس، زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے سہہ روزہ عرس کے لیے زائرین کی آمد جاری ہے ، جبکہ عرس کا باقاعدہ آغاز 24 اپریل کو ہوگا۔

حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور سیہون کو 8 مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

عرس میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 300سے زائد کیمروں کی مدد سے مزار کے اندر اور باہر کی نگرانی کی جائے گی ، جبکہ زائرین کو واک تھرو گیٹ سے گزار کر جامعہ تلاشی کے بعد مزار میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری