نئی دہلی:یاسین ملک کی حالت تشویشناک، اسپتال داخل


نئی دہلی:یاسین ملک کی حالت تشویشناک، اسپتال داخل

حریت رہنما یاسین ملک کو انتہائی تشویشناک حالت میں نئی دہلی کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ یاسین ملک کا تحفظ قابض انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

مقبوضہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کے خاندانی ذرائع کے مطابق یاسین ملک بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی غیر قانونی حراست میں 10 اپریل سے بھوک ہڑتال پر تھے۔

ان کے خاندانی ذرائع نے یاسین ملک کی طبیعت بگڑنے اور نئی دہلی کے اسپتال منتقلی کی تصدیق کی اور کہا کہ گھر والوں کو 4 روز بعد ان کی طبیعت کی خرابی کا بتایا گیا ہے۔

حریت قیادت نے یاسین ملک کی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری