پاکستان نے تحقیق کے میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑدیا، پروفیسرعطا الرحمنٰ


پاکستان نے تحقیق کے میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑدیا، پروفیسرعطا الرحمنٰ

ممتاز سائنس دان پروفیسر عطا الرحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے تحقیق کے میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز سائنس دان پروفیسر عطا الرحمن کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کے قیام کے بعد ریسرچ میں تیزی آئی، 2001 میں بھارت ہم سے آگے تھا، اب ہم آگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پرائمری ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کو بڑھانا ہوگا، صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ اس کے استعمال کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے، تاکہ انفرااسٹرکچر نہ ہو تو لوگ اپنے طور پر صاف پانی استعمال کرسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائو یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اشتراک سے ساتویں انٹرنیشنل کانفرنس آن انڈورسنگ ہیلتھ سائنس ریسرچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ کانفرنس سے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی، پروفیسر ٹیپو سلطان، منسٹری آف ہیلتھ سے ڈاکٹر عابد علی، ایڈوانس ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ کی سی ای او ڈاکٹر صدف احمد نے بھی خطاب کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری