یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج پر جوابی حملہ/متعدد اہلکارہلاک یازخمی


یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج پر جوابی حملہ/متعدد اہلکارہلاک یازخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی میں بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوابی حملوں میں کم ازکم 9 سعودی فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی قبائل نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے مراکز میزائل حملہ کرکے 9 فوجیوں کو ہلاک اور45 کو شدید زخمی کردیا ہے۔

تفصیل کے مطابق یمنی فوج نے جیزان کے قریب سعودی کیمپوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سعودی اہلکاروں کو سخت مالی اور جانی نقصان ہوا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا یمنی فوج نے مغربی سعودی عرب کے علاقے الطوال میں اتحادی افواج کے بیرکوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد سعودی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے ایک بارپھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتےہوئے الحدیدہ  کے مختلف علاقوں پربمباری کی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری