افغان فورسزکی کارروائی میں متعدد افراد ہلاک


افغان فورسزکی کارروائی میں متعدد افراد ہلاک

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے متعدد شرپسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں28 افراد مارے گئے ہیں۔

افغان خبرایجنسی کے مطابق فضائی حملے جنوبی افغان صوبے زابل کے ضلع نوبہار کے علاقے کوہِ سیفل میں کیے گئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان فضائیہ کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 3 خودکش بمبار اور طالبان کے ملا احمداللہ محمود گروپ کے جنگجو بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فضائی حملوں میں عسکریت پسندوں کی دو گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے زابل کے کئی اضلاع میں افغان طالبان کی اکثریت ہے۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری