کراچی میں صورتحال آج ماضی کے برعکس بہت بہتر ہے، آصف غفور


کراچی میں صورتحال آج ماضی کے برعکس بہت بہتر ہے، آصف غفور

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 2014 میں کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر چھٹے نمبر پر تھا تاہم آج کراچی میں صورتحال ماضی کے برعکس بہت بہتر ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ 2014 میں کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر چھٹے نمبر پر تھا تاہم آج درجہ بندی میں یہ 70ویں نمبر پر ہے اور دنیا کے بڑے شہر اس درجہ بندی میں کراچی سے پیچھے ہیں۔

Karachi at one point in time (2014) was 6th in World Crime Index. Alhamdulillah, today it’s at 70th with many first world cities behind. Credit to team of Civil Administration & Security Forces esp Int, Police & Sindh Rangers. Also to the citizens of Karachi. More stability IA. pic.twitter.com/8ghw1VptCn

— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 22, 2019

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کراچی میں صورتحال آج ماضی کے برعکس بہت بہتر ہے، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت، سیکورٹی فورسز خصوصی طور پر انٹیلیجنس ایجنسیوں، پولیس اور سندھ رینجرز کی کارکردگی داد کے لائق ہے، انشااللہ کراچی میں مزید امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری