امام خامنہ ای نے حسین سلامی کو پاسداران انقلاب اسلامی کا نیا چیف مقرر کردیا


امام خامنہ ای نے حسین سلامی کو پاسداران انقلاب اسلامی کا نیا چیف مقرر کردیا

امام خامنہ ای نے حسین سلامی کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے پاسداران انقلاب اسلامی کا نیا چیف کمانڈر تعینات کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق امام خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ حسن سلامی کو پاسداران انقلاب اسلامی میں مختلف عہدوں میں کام کے عملی اور وسیع تجربے اور عزم کی بنیاد پر چیف کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

امام خامنہ ای کا کہنا تھا کہ 'میجر جنرل محمد علی جعفری کی رائے کی روشنی میں پاسداران انقلاب کی کمانڈ میں تبدیلی کی ضرورت جبکہ دہائیوں پر مشتمل ان کے قیمتی اور شان دار خدمات، وسیع تجربہ اور عملی میدان میں مختلف ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے انہیں میجر جنرل کا عہدہ دیا جاتا ہے اور پاسداران انقلاب کا چیف کمانڈر کے طور پر تعینات کیا جاتا ہے'۔

امام خامنہ ای نے میجر جنرل حسین سلامی کو پاسداران انقلاب کو ہر سطح پر مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے اندروانی معاملات پر خصوصی توجہ دیں جو انتہائی اہم ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیف کمانڈر محمد علی جعفری کو حضرت بقیت اللہ الاعظم کلچرل اینڈ سوشل ہیڈ کوارٹرز کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

امام خامنہ ای نے سابق چیف کمانڈر پاسداران انقلاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشرے میں اسلامی انقلاب کے تصور کو پھیلانے کی کوشش کریں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے پاسداران انقلاب کے نئے چیف کمانڈر حسین سلامی کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ 'شعبان کے مقدس مہینے کے وسط میں آپ کو پاسداران انقلاب کا نیا چیف کمانڈر تعینات ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں اور اس عہدے میں آپ کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں'۔

ایران کی سپریم نشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بھی میجر جنرل حسین سلامی کو پاسداران انقلاب کا نیا چیف کمانڈر تعینات ہونے پر مبارک باد دی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری