ایران سے تیل خریدنے والوں کو بھی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا، امریکی دھمکی


ایران سے تیل خریدنے والوں کو بھی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا، امریکی دھمکی

واشنگٹن: امریکا نے اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کو اقتصادی پابندیوں کی ضمن میں دی گئی استثنیٰ کو ختم کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو اقتصادی پابندیوں پر حاصل استثنیٰ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 واضح رہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل خریدنے والے ممالک میں جاپان، جنوبی کوریا، ترکی، چین اور بھارت شامل ہیں، وائٹ ہاؤس نے ان ممالک کو کہا ہے کہ یا تو ایران سے تیل کی خریداری ختم کردیں یا امریکی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

خیال رہے کہ ان ممالک کو اقتصادی پابندیوں پر دی گئی چھوٹ کی مدت 2 مئی کو ختم ہو رہی ہے اور حالیہ فیصلے کے بعد اس تاریخ میں توسیع کے امکانات ختم ہوگئے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ پہلے سے طے تجارتی معاہدوں کو منسوخ کردیا جائے گا یا ایسے معاہدوں کو آخری معاہدے قرار دے دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکا نے عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہو کر اسلامی جمہوریہ ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں تاہم ایران سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کو ان پابندیوں سے 2 مئی 2019 تک استثنیٰ دے دیا تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری