مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی حراست کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں کاروبار زندگی معطل ہے اور سڑکوں پر ٹریفک ناہونے کے برابر ہے۔

کے ایم سی کے مطابق ہڑتال کا مقصد یاسین ملک سے اظہار یکجہتی، نیشنل ہائی وے کی بندش اور تجارت کی معطلی پر احتجاج کرنا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے انتخابات کے ابتدائی دو مراحل کی پولنگ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہوئی جس میں عوام نے اسے ڈھونگ انتخابات قرار دیتے ہوئے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری