وزیراعظم مودی ہندو ازم اور عوام کو جنگی جنون پراکسا رہے ہیں، محبوبہ مفتی


وزیراعظم مودی ہندو ازم اور عوام کو جنگی جنون پراکسا رہے ہیں، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کیوں وزیراعظم مودی سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے بجائے اتنی پستی میں گر جاتے ہیں، بھارتی وزیراعظم کو اپنے رویے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ایٹم بم دیوالی کے لیے نہیں رکھے تو پاکستان نے بھی ایٹم بم عید کے انتظار میں نہیں رکھے۔

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنی ایک ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا اور جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایٹم بم عید کے لیے نہیں رکھے ہوئے۔

If India hasn’t kept nuclear bomb for Diwali, it’s obvious Pakistan’s not kept theirs for Eid either. Don’t know why PM Modi must stoop so low & reduce political discourse to this.

— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 22, 2019

اپنے دور عظمیٰ  میں ناقص کارکردگی دکھانے والے مودی انتخابی مہم ہندو ازم اور عوام کو جنگی جنون پر اکسا کر چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  چند روز قبل ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ بھارت نے ایٹم بم دیوالی میں پھوڑنے کے لیے نہیں بنائے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری