چین پاکستان سے ایک ارب ڈالر مالیت کے چاول اور چینی خریدے گا


چین پاکستان سے ایک ارب ڈالر مالیت کے چاول اور چینی خریدے گا

ایک ارب ڈالر کے پیکیج کے تحت پاکستان چینی، کاٹن یارن اور چاول چین کو برآمد کرے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سینیٹ کمیٹی برائے تجارت کو منگل کو ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے بتایا کہ پاکستان نے اب تک چین کو ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی دی ہے جبکہ معاہدے کے تحت رواں سال جون تک 2لاکھ ٹن چاول بھی چین کو برآمد کیا جائے گا۔

چیئرمین کمیٹی مرزا محمد آفریدی کا موقف تھا کہ کاٹن یارن کی برآمد سے مقامی صنعت متاثر ہوگی تاہم مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کاٹن یارن کی بڑی مارکیٹ ہے اور چین کو کاٹن یارن برآمد کرنے سے مقامی صنعتوں پر منفی اثرات نہیں پڑیں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری