سعودی اتحادی افواج کے بیرکوں پریمنی فوج کے جوابی میزائل حملے، متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی


سعودی اتحادی افواج کے بیرکوں پریمنی فوج کے جوابی میزائل حملے، متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے سعودی عرب کے اتحادی افواج کے حملوں کے جواب میں میزائل حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کرایے کے فوجی مراکزکو زلزال 1 میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبردی ہے کہ یمنی فوج نے صوبہ ''حجہ''کے مغربی علاقے ''حیران'' میں موجود سعودی اتحادی افواج کے تربیتی مرکزکو زلزال میزائل سے نشانہ بنایا۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز بھی یمنی فوج نے نجران کے علاقے "الأجاشر" میں سعودی کرایے کے اہلکاروں کے خلاف زبردست کارروائی کی تھی۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ جب تک سعودی عرب یمن کے نہتے مسلمانوں کے خلاف جارحیت بند نہیں کرے گا تب تک یمنی فوج اور عوام ملک و قوام کا دفاع کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کو امریکا اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی کھلی حمایت حاصل ہے۔

سعودی عرب اتحادی افواج کے حملوں میں اب تک ہزاروں نہتے یمنی مسلمان شہید اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری