مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری مزید2 کشمیری نوجوان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری مزید2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کےحوالےسے بتایا ہے کہ اننت ناگ کے علاقے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں انتخابات کے موقع پر کشمیریوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے وادی میں ہڑتال کر رکھی ہے۔

بھارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد واقعات میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

چند روز قبل بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سابق کمانڈر لیفٹننٹ جنرل دیپندر سنگھ ہوڈا نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم وادی کشمیر میں عوام کو ایک اچھا بیانیہ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کشمیریوں میں بھارت کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے اور احساس محرومی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اور سیاسی مقاصد کو واضح کرنے پر زور دیا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری