سابق صدرآصف علی زرداری کے اکاوئنٹنٹ گرفتار کرلئے گئے


سابق صدرآصف علی زرداری کے اکاوئنٹنٹ گرفتار کرلئے گئے

جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے اکاوئنٹنٹ کوگرفتار کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کی کمپنی پارک لین اسٹیٹ کے اکاﺅنٹنٹ محمد حنیف کو گرفتار کرلیا۔

محمد حنیف پر نجی بینک سے ڈیڑھ ارب کا قرضہ لینے،جعلی ناموں سے پے آرڈرز بنوانے کا الزام ہے۔پارک لین سٹیٹ کے 25فیصد شیئرز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملکیت ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری