ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سعودی عرب پر سخت تنقید


ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سعودی عرب پر سخت تنقید

ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نےسعودی عرب پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور اقلیتوں کو شدید خطرات کے پیش نظر ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب واضح  طور پر انسانی ، اسلامی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور اقلیتوں کو شدید خطرات کے پیش نظر ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب آشکارا طور پر انسانی ، اسلامی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب دولت اور طاقت کے نشے میں اقلیتوں میں خوف و ہراس پیدا کررہا ہے اور سعودی عرب میں عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جاتا اور نہ ہی فرضی ملزمین کو اپنے دفاع کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب شیعہ مسلمانوں کے خلاف پھانسی کی سزا کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

 ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ایک ہی دن میں 37 شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنا خوفناک اور وحشیانہ عمل ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے دو دن قبل ایک ہی دن میں 37 شہریوں کے سرقلم کئے تھے جن میں 32 شیعہ تھے اور انہیں اپنے دفاع کا موقع بھی فراہم نہیں کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری