پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کیلئے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے


پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کیلئے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہورہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان آج بائیسویں پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا اور یہ اور بات چیت 7 سے 8 ارب ڈالر کے پروگرام کے لیے ہوگی۔ 

آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد میں موجود ہے جہاں وزارت خزانہ کے حکام وفد سے مذاکرات کریں گے۔

پاکستان اس سے قبل 21 پروگراموں کے ذریعے 14 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں پر مشتمل پروگرام لے چکا ہے۔

گزشتہ دور حکومت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تین سال کے لیے آئی ایم ایف پروگرام لیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری