حکومت کا مہمند ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان


حکومت کا مہمند ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان

حکومت پاکستان نے مہمند ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے ،مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد2 مئی کو رکھا جائے گا، وزیراعظم عمران خان منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت پاکستان نے مہمند ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے ،مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد2 مئی کو رکھا جائے گا، وزیراعظم عمران خان منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب سے خطاب کریں گے ۔

واضح رہے کہ مہمند ڈیم ضلع مہمند میں دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم تعمیر کیا جا رہا ہے،700 فٹ بلنڈ ڈیم میں 1.293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا،مہمند ڈیم کی تعمیر نومبر 2024 میں مکمل ہو گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری