سندھ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت


سندھ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے صوبہ سندھ میں منگریو، ٹنڈو محمد خان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، او جی ڈی سی ایل کے مطابق منگریو میں ویل نمبر ایک سے کھدائی کے دوران تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

کمپنی اعلامیے کے مطابق ابتدائی طور پر 10.44 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کے ذخائر ملے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل یہاں 95 فیصد شراکت داری کے ساتھ آپریٹنگ کمپنی ہے، جب کہ بقیہ 5 فیصد حصص گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاس ہیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری