پاکستانی کمپنی، امریکی پابندی فہرست میں شامل


پاکستانی کمپنی، امریکی پابندی فہرست میں شامل

پاکستانی کمپنی کو اس امریکی فہرست میں درج کرلیا گیا ہے جس میں انہیں محدود آئٹم کی مبینہ تجارت کے لیے مخصوص لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکی محکمہ کامرس کے بیان کے مطابق اس طرح کی پابندیوں کا مقصد ’اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حساس ٹیکنالوجی ان کے ہاتھ نہ لگے جو امریکی سلامتی یا امریکی شہریوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ پابندی کا شکار پاکستان کمپنی کا نام اور مقام کی معلومات نہیں دی گئی۔

بیان کے مطابق فہرست میں درج مجموعی کمپنیوں میں سے 4 کا مقام چین اور ہانگ کانگ اور مزید 2 چینی ایک پاکستانی کمپنی جبکہ 5 اماراتی افراد بھی شامل ہیں۔

محکمہ کامرس کے بیورو برائے انڈسٹری اور سیکیورٹی کا کہنا تھا کہ فہرست میں درج غیر ملکی پارٹیز کو برآمدات اور دوبارہ برآمدات یا ملک میں محدود اشیا کی منتقلی کے لیے مخصوص لائسنس کی ضرورت ہوگی۔

امریکی بیان کے مطابق اس فہرست میں پاکستانی کمپنی کی شمولیت مبینہ طور پر ملک کی غیر محفوظ جوہری سرگرمیوں کی لیے کنٹرولڈ ٹیکنالوجی کے حصول پر کی گئی۔

بیان میں ان کمپنیوں کے ناموں کا تذکرہ نہیں کیا گیا جو فہرست میں درج کی گئیں لیکن جو ادارہ یا فرد ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرے گا انہیں مجرمانہ سزاؤں اور انتظامی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ 4 اماراتی افراد کو بغیر لائسنس کے ایک غیر تسلیم شدہ ادارے ماہان ایئر اور ایک ایسے ادارے کے لیے امریکا سے تعلق رکھنے والی اشیا حاصل کرنے پر شامل کیا گیا جو پہلے ہی اس فہرست کا حصہ تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری