سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم


سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم

سعودی عرب کی نام نہاد عدالت نےایک اور پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود کی نام نہاد عدالت نے پاکستانی شہری عمران حیدر کا سرقلم کرنے کا حکم جاری کردیا تھا جس پر عمل درآمد کیا گیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے پاکستان شہری کی شناخت عمران حیدر ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 12 دسمبر 2013 کو سیالکوٹ سے جدہ پہنچے تھے جہاں انہیں پانچ سو گرام ہیروئن رکھنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 11 اپریل کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کے سر قلم کردیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سزائے موت سعودی عرب میں دی جاتی ہے، سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی حکام اپنے مخالفین کے خلاف بنیاد الزامات لگا کر بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرنے میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی نام نہاد حکومت نے چند ہفتے قبل 37 شہریوں کے سرقلم کردیے تھے جن میں اکثر شیعہ اکثریتی علاقوں کے رہنے والے تھے۔
ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں سالانہ سینکڑوں شہریوں کو سزائے موت دی جاتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری