یمنی فوج کےسعودی عرب کی تیل تنصیبات پر 7 ڈرون حملے، مزید حملوں کی دھمکی


یمنی فوج کےسعودی عرب کی تیل تنصیبات پر 7 ڈرون حملے، مزید حملوں کی دھمکی

یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تیل کے تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ اگر آل سعود نے یمنی نہتے شہریوں کے خلاف جاری جارحیت کا خاتمہ نہ کیا تو مزید ڈرون حملے کئے جائیں گے۔

یمنی سرکاری فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے بندرگاہ ینبع البحر میں تیل کے دو پمپنگ اسٹیشن پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سرکاری فوج کے ترجمان کا کہنا ہےکہ تیل کے پمپنگ اسٹیشن پر سات ڈرون حملے کیے جس سے تیل کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایسے حملے مستقبل بھی جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں شروع کی گئی جنگ اب یمن سے نکل کر سعودی عرب تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی حکام نے یمنی سرکاری فوج کے حملوں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا ہے۔سعودی عرب کے وزیر تیل خالد الفالح نے کہا ہے کہ یَنبُع سے الشرقیہ کے درمیان پائپ لائن کے ذریعے تیل کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔

 تاہم سعودی حکام نے پمپنگ اسٹیشن حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے گزشتہ روز بندرگاہ ینبع البحر میں تیل کے پمپنگ اسٹیشن کی پائپ لائن نمبر 8 اور 9  پر دو ڈرون حملوں سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا تھا کہ حملوں میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری