وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکمنستان کے دورے پر روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج 2 روزہ دورے پر ترکمانستان جائیں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکمنستان کے دورے پر روانہ

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج 2 روزہ دورے پر ترکمانستان جائیں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمودقریشی آج 2روزہ دورے پرترکمانستان جائیں گے،وزیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے،بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی ایس سی اوکے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ایس سی اوکاسربراہی اجلاس 14اور 15جون کوبشکیک کرغستان میں ہوگا۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کویت کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آج صبح وطن واپس پہنچے ہیں،وزیرخارجہ نے کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں جس میں ویزہ پابندی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری