یمنی فوج نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں 300 حساس مقامات کی فہرست تیار کرلی


یمنی فوج نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں 300 حساس مقامات کی فہرست تیار کرلی

یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 300 حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے حال ہی میں سعودی تیل کمپنی کو نشانہ بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 300 سے زائد حساس مقامات کو بہ آسانی نشانہ بناسکتے ہیں۔
سرکاری فوج کے ترجمان نے آل سعود اور متحدہ عرب امارات کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر یمن کے خلاف جارحیت کی گئی تو ان دونوں ملکوں کے 300 حساس علاقوں کو بیک وقت نشانہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا یمنی فوج نے تیل کی کمپنی کو نشانہ بنا کر دشمن پر واوضح کردیا ہے کہ وہ اس قابل ہے کہ جہاں چاہیں حملہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ہم اپنا بھرپور دفاع جاری رکھیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری