بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانہ کے مضافات میں دھماکہ

عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب متعدد راکٹ داغے گئے۔

بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانہ کے مضافات میں دھماکہ

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے بتایاہےکہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے قریب متعدد راکٹ اور میزائل گرے ہیں۔
اسکائی نیوز نے خبر دی ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون علاقہ میں امریکی سفارتخانہ کے قریب متعدد راکٹ اور میزائل گرے ہیں۔
عراقی ذرائع کے مطابق راکٹوں کے حملے کے بعد امریکی سفارتخانہ میں خطرے کے الارم بجنے شروع ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری