نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے رہا کیا جائے، درخواست دائر

نوازشریف کی طبی بنیادوں پر دوبارہ ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے رہا کیا جائے، درخواست دائر

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ رپورٹس میں ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے، تناؤ کی کیفیت نوازشریف کی جان کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے لہذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری