یمن سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں متعدد عام شہری شہید


یمن سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں متعدد عام شہری شہید

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی صوبہ حجہ پر بمباری میں 4 عام شہری شہید جبکہ 11 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے جیزان میں اتحادی فوج کے مراکز پر جوابی حملے کئے جس میں متحدہ عرب امارات اور آل سعود کے کئی اہلکار ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
واضح رہے کہ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 300 سے زائد حساس مقامات کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔
یمن نے سعودی اتحادیوں کو دھکمی دیتے ہوئے کہا ہے اگر حملے جاری رہے تو ان دونوں ملکوں کے حساس علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل یمنی فوج نے سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کو نشانہ کر آل سعود کے ہوش اڑا دیے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری