ترکی: وزارت خارجہ کے249 اہلکار گرفتار


ترکی: وزارت خارجہ کے249 اہلکار گرفتار

ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کے ساتھ تعاون کے شبہ میں وزارت خارجہ کے 249 اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ٹی ار ٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کے ساتھ تعاون کے شبہ میں  وزارت خارجہ کے 249 اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ فتح اللہ گولن پر ترکی میں سن 2016 میں ہونے والے فوجی کودتا میں ملوث ہونے کا الزام ہے، ترکی کے 43 صوبوں میں اب تک 48 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، ترکی میں کودتا سےمنسلک 77 ہزار افراد کو جیل ہوگئی ہے جبکہ 150 ہزار فوجیوں اور کارکنوں کو حکومتی اداروں سے نکال دیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری