سعودی ہوائی اڈے پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ


سعودی ہوائی اڈے پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے ہوائی اڈے پرڈرون حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نےنجران میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ اتحادی افواج کے ہوائی اڈے پرڈرون حملہ کیا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج اور الحوثی قبائل نے نجران میں فوجی ایئربیس کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج نے نجران میں واقع فوجی ائیربیس پر ''قاصف کے 2'' نامی ڈرون سے میزائل داغے جس کےنتیجے میں اسلحے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ الحدیدہ میں اتحادی فوج کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 300 سے زائد حساس مقامات کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

یمن نے سعودی اتحادیوں کو دھکمی دیتے ہوئے کہا ہے اگر حملے جاری رہے تو ان دونوں ملکوں کے حساس علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے27 اپریل کو بھی سعودی اتحادی افواج کے مرکزپر ڈروں حملہ کیا تھا۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری